ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وزیراعظم کابیان بے بسی کاثبوت،متنازعہ لیڈروں پرکاروائی نہیں کرسکتے توعہدہ چھوڑدیں مودی

وزیراعظم کابیان بے بسی کاثبوت،متنازعہ لیڈروں پرکاروائی نہیں کرسکتے توعہدہ چھوڑدیں مودی

Mon, 08 Aug 2016 21:30:48    S.O. News Service

دگ وجے سنگھ نے پوچھا،مسلمانوں کے قتل پرخاموشی کیوں؟ دلت معاملے پر ڈرامہ بند کرنا چاہئے

نئی دہلی، 8؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو دلت معاملے پر ڈرامہ کرنا بند کر دینا چاہئے اورلوگوں کو قابل اعتراض بیان دینے سے روکنا چاہئے۔سنگھ نے تلنگانہ میں دلت برادری پروزیراعظم کے دیے بیان کا ذکرکرتے ہوئے پارلیمنٹ کے باہر کہا کہ وزیر اعظم اس طرح کا بیان دے رہے ہیں کہ میں بے بس ہو گیا ہوں۔دلتوں کا قتل نہ کریں، مجھے گولی مار دے۔کسی وزیر اعظم کویہ زیب نہیں دیتاکہ وہ ایسے بیان دے۔وزیر اعظم کا اس طرح کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بے بس ہیں۔مودی نے فرضی گؤ رکشکوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اور انہیں سخت انتباہ دیتے ہوئے کل کہا تھاکہ حکومت دلتوں کے خلاف ظلم یاامتیازی سلوک برداشت نہیں کرے گی۔ہمیں اس پر روک لگانا چاہیے۔آپ دلتوں کو نشانہ بنانے کی بجائے مجھے گولی مار سکتے ہیں۔پارلیمنٹ کے سیشن میں رہنے کے باوجود اس کے باہر اس طرح کا بیان دینے پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہاکہ جب لوگوں نے اخلاق کی جان لی تب آپ خاموش کیوں رہے؟۔اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ انا ؤواقعہ پر بھی دلتوں کے تئیں نام نہاد محبت اگر امڈگئی ہو تی تو اس واقعہ کے خلاف اتنا زیادہ تحریک نہیں ہوئی ہوتی۔بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں یہ تنظیم دلتوں کے خلاف جا رہی ہیں انہیں حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔انہوں نے پوچھاکہ جھارکھنڈ میں ایک مسلمان لڑکے کا قتل ہوگیا، اس کے بعد کیا کارروائی کی گئی؟۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ ڈرامہ کرنا روکنے کو کہہ رہے ہیں۔اگر آپ ملک میں ہر کسی کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو مودی کی مخالفت کرنے والوں کو پاکستان چلے جانے کی بات کہنے والوں، بیف کھانا چاہنے والوں کو پاکستان چلے جانے کی بات کہنے والوں کو اس طرح کے بیان دینے سے روکنا ہوگا۔اگرآپ انہیں ایسے بیان دینے سے نہیں روک سکتے توآپ یہ عہدہ چھوڑ دیجئے۔


Share: